کابل7فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں کم ازکم20 افرادہلاک ہوگئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ دھماکہ ملک کی عدالتِ عظمیٰ کے ایک داخلی دروازے کے قریب ہوااوراس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔خبررساں ادارے اے ایف پی نے افغان وزارتِ داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش کے حوالے سے بتایا ہے کہ حملہ آورپیدل پارکنگ ایریا میں آیا اور بظاہر اس کا نشانہ سپریم کورٹ کے ملازمین تھے۔تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم افغان طالبان ماضی میں افغان عدالتوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں۔یہ دھماکہ اقوامِ متحدہ کی اس رپورٹ کے اجرا ء کے ایک دن بعد ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2016 افغان شہری ہلاکتوں کے حوالے سے آٹھ برس میں بدترین سال رہا ہے۔